ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انجمن بوائز انگلش میڈیم ہائی اسکول میں سالانہ ادبی مقابلے؛ طلبا کو انجمن کے بانیان کے نقش قدم پر چلنے مہمان خصوصی نے دی ترغیب

انجمن بوائز انگلش میڈیم ہائی اسکول میں سالانہ ادبی مقابلے؛ طلبا کو انجمن کے بانیان کے نقش قدم پر چلنے مہمان خصوصی نے دی ترغیب

Mon, 24 Dec 2018 14:45:19    S.O. News Service

بھٹکل 24/ڈسمبر (ایس او نیوز)  انجمن بوائز انگلش میڈیم ہائی اسکول کا سالانہ ادبی مقابلہ آج پیر کو انجمن آباد میں منعقد کیا گیا جس میں طلبا نے اُردو، ہندی، کنڑا اور انگریزی میں تقریری مقابلوں سمیت  قرات، نعت اور حدیث کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 

پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے بھٹکل جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے  طلبا کو مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے اُنہیں پڑھائی پر اپنی پوری توجہ مبذول رکھنے اور موبائل، کمپوٹر نیز اس طرح کے دیگر  گیمز وغیرہ میں اپنا وقت برباد نہ کرنے کی صلح دی۔ انہوں نے طلبا کو بتایا کہ انجمن کے بانیان بھی پہلے آپ ہی کی طرح  بچے تھے، مگر انہوں نے قوم و ملت کی فکر کرتے ہوئے اتنا بڑا تعلیمی ادارہ قائم کیا، جو آج صد سالہ جشن کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اس ادارہ کے ذریعے پوری قوم سیراب ہورہی ہے۔ انہوں نے طلبا کو قوم کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو بھی بڑے ہوکر قوم و ملت کی باگ دوڑ سنبھالنے کے لئے آگے آنا ہے۔ انہوں نے انجمن کے بانیان کے تعلق سے طلبا کو مفید معلومات فراہم کرتے ہوئے مرحوم ایف اے حسن صاحب کی مثال پیش کی اور بتایا کہ  صرف 22 سال کی عمر میں ان ہی کی صدارت میں  انجمن کا قیام عمل میں آیااورانجمن سے پڑھے ہوئے لوگوں نے ہی بھٹکل میں جامعہ  اور دیگر اداروں کی بنیاد رکھی ۔ مولانا نے انجمن کےطلبا کو  انجمن کے بانیان  کے نقش قدم پر چلنے اور آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔

انجمن صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو مصروفیات کی بنا پر جلد چلے جانے کے بعد  نائب صدر  اول جناب عبدالرحمن باطن نے جلسہ کی صدارت کی،نائب صدر دوم جناب عبدالرحیم دامودی، سکریٹری ہائی اسکول بورڈ جناب عبدالواجد کولا،  پرائمری بورڈ و دینیات سکریٹری جناب آصف دامودی،  انچارج ہیڈ ماسٹر جناب عبداللہ رکن الدین، دیگر ذمہ داران جناب عبدالرحیم پٹیل، جناب عبدالسمیع کولا اسٹیج پر موجود تھے۔

بتایا گیا ہے کہ مورخہ 9/جنوری کو انجمن ہائی اسکول گراونڈ میں منعقدہ سالانہ گیدرنگ کے موقع پر  ادبی مقابلوں میں اول،دوم اور سوم آنے والوں کوانعامات نیز سند سے نوازا جائے گا۔


Share: